مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں شراب پینے سے رواں ہفتے 25 افراد ہلاک ہوگئے۔ ان ہلاکتوں میں 7 استنبول میں ہوئیں۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے 30 ہزار لیٹرز سے زائد جعلی اور غیرقانونی شراب ضبط کرلی۔ ذرائع کے مطابق شراب میں بعض اوقات ایتھنول کے بجائے زہریلا میتھنول ملایا جاتا ہے، جو کہ انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوتا ہے۔

ترکی میں شراب پینے سے رواں ہفتے 25 افراد ہلاک ہوگئے۔ ان ہلاکتوں میں 7 استنبول میں ہوئیں۔
News Code 1909176
آپ کا تبصرہ