ملائیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 18افراد ہلاک

ملائیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 18افراد ہلاک ہوگئےہیں۔ کشتی میں 50 افراد سوارتھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 18افراد ہلاک ہوگئےہیں۔ کشتی میں 50 افراد سوارتھے۔ ملائیشیا کی وزارت صحت کے مطابق کشتی ڈوبنے کا حادثہ تینجنگ بلاؤ کے سمندری علاقے میں پیش آیا۔ حادثے کا شکار کشتی میں 50غیرقانونی مہاجرین سوارتھے۔ ڈوبنے والے 14افراد کوبچا لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کشتی خراب موسم کے باعث ڈوبی۔ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو آپریشن میں 133اہلکارحصہ لے رہے ہیں۔

News Code 1909162

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha