پاکستانی وزیر اعظم کی عالمی برادری سے افغانستان کےعوام کی مدد کی اپیل

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی بھی انسانی بحران سے بچنے کے لیے افغانستان کی مدد کریں گے دنیا کو بھی افغانستان کی مدد کرنی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی بھی انسانی بحران سے بچنے کے لیے افغانستان کی مدد کریں گے۔ دنیا کو بھی افغانستان کی مدد کرنی چاہیے۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر داخلہ شیخ رشید، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق اس موقع پر مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور اعلیٰ سول و فوجی افسران بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے دوران اجلاس اس امید کا اظہار کیا کہ دنیا افغانستان سے الگ رہنے کی غلطی نہیں دہرائے گی۔

پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی انسانی بحران سے بچنے کے لیے افغانستان کی مدد کریں گے، افغانستان کو ضرورت کے وقت تنہا چھوڑنا کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا، امید ہے دنیا افغانستان سے قطع تعلق کی غلطی نہیں دہرائے گی، عالمی برادری کو مشکل سےدوچار افغان عوام کی مدد کرنی چاہیے۔

News Code 1909161

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =