امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی

امریکہ میں کورونا وائرس سے 8 لاکھ افراد لقمہ اجل بن گئے۔ یہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے 8 لاکھ افراد لقمہ اجل بن گئے۔ یہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

اطلاعات کے مطابق جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق مرنے والوں کی تعداد امریکی ریاستوں ایٹلانٹا اورسینٹ لوئیس کی مجموعی آبادی کے برابرہوگئی ہے۔ امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کا تناسب 15فیصد ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکہ میں 2 لاکھ افرا د  کورونا ویکسین دستیاب ہونے سے قبل کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ سمیت دنیا بھرمیں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد سامنے آنے والے اعداد وشمارسے بھی زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ کورونا کے بہت سے کیسز کویا تو چھپا لیا جاتا ہے یاپھرنظرانداز کیا جاتا ہے۔

News Code 1909154

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha