یمنی فورسز نے مآرب میں سعودی فوج کے 41 فوجی کمانڈروں اور مزدوروں کو ہلاک کردیا

یمن کے صوبہ مآرب میں یمنی فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ، یمنی فورسز نے مآرب میں سعودی فوج کے 41 فوجی کمانڈروں اور مزدوروں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صحافت نیٹ جدید کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبہ مآرب میں یمنی فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ، یمنی فورسز نے مآرب میں سعودی فوج کے 41 فوجی کمانڈروں اور مزدوروں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فوج کی کارروائی میں وادی عبیدہ میں سعودی عرب سے وابستہ فوج کے 41 فوجی کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں جس میں 177 بریگيڈ کے انٹیلیجنس کمانڈر سیف العشمی، سرحدی لشکر کے کمانڈر محمد صالح البحبوح ، عبدالرحمن قصیلہ، محمد علی الترابی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پیر کے دن ایک کارروائی میں یمن کی مستعفی حکومت کی وزارت دفاع کے اعلی اہلکار ناصر الزیبانی کئي فوجیوں سمیت ہلاک ہوگئے ہیں۔ صوبہ مآرب میں یمنی فوج کی پیشقدمی اور سعودی عرب کے اتحاد کی پسپائی اور شکست کا سلسلہ جاری ہے اور عنقریب یمنی فورسز صوبہ مآرب کا کنٹرول سنبھال لیں گے۔

News Code 1909144

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha