مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے صہیونی وزیر اعظم نیفتالی بینٹ کے دورہ متحدہ عرب امارات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کے وزیر اعظم کا متحدہ عرب امارات کا دورہ اسلام، امت مسلمہ اور عرب ممالک کے مفادات کے خلاف ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خطے میں اسرائيل کے بڑھتے ہوئے خطرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل گذشتہ 7 دہائیوں سے فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور فلسطینیوں کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر جعلی اور غاصب حکومت کے وزير اعظم کا دورہ عرب امارات شرم آور ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائيل کی جعلی اور غاصب حکومت فلسطینی مسلمانوں کی دشمن ہے اور اسلام و مسلمانوں کے خلاف اسرائيل کی گھناؤنی سازشیں نمایاں ہیں۔ خطیب زادہ نے کہا کہ اسرائيل کے ساتھ بعض عرب ممالک کے سفارتی تعلقات اسلام ، مسلمانوں اور بیت المقدس کے ساتھ آشکارا خیانت اور غداری ہے جسے مسلمان کبھی معاف نہیں کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صہیونی وزیر اعظم نیفتالی بینٹ کے دورہ متحدہ عرب امارات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کے وزیر اعظم کا متحدہ عرب امارات کا دورہ اسلام، امت مسلمہ اور عرب ممالک کے مفادات کے خلاف ہے۔
News Code 1909143
آپ کا تبصرہ