سعودی عرب نے پاکستان کی مذہبی جماعت پر پابندی عائد کردی

سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور نے پاکستان کی مذہبی جماعت پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی مذہبی جماعت دہشت گردی کا دروازہ بن سکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور نے  پاکستان کی مذہبی جماعت پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی مذہبی جماعت دہشت گردی کا دروازہ بن سکتی ہے۔ سعودی عرب کے وزیر مذہبی امورعبداللطیف آل الشیخ کی جانب سے سعودیہ میں پاکستانی مذہبی جماعت اور الاحباب نامی جماعت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ انہوں نے ائمہ جمعہ و جماعت سے کہا ہے کہ وہ جمعہ کی نماز کے دوران ان گروپوں کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کریں۔

سعودی وزیر نے مساجد کو ہدایت کی ہے کہ یہ گروپس اگرچہ امن کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن حقیقت میں یہ دہشت گردی کے دروازے ہیں۔ ائمہ جمعہ ان کی بڑی غلطیوں  اور معاشرے کیلئے خطرات کو بیان کریں۔ 

News Code 1909131

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha