پاکستانی وزیر اعظم کا شیعہ مسلمان ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے شیعہ مسلمان ملک عدنان کو اپنی جان خطرے میں ڈال کر سیالکوٹ میں سری لنکن منیجر کی جان بچانے کی انتہائی کوشش کرنے پر تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے شیعہ مسلمان ملک عدنان کو اپنی جان خطرے میں ڈال کر سیالکوٹ میں سری لنکن منیجرپریانتھا کمار کی جان بچانے کی انتہائی کوشش کرنے پر تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے پاکستانی شہری ملک عدنان کو پوری قوم کی جانب سے بہادری اور شجاعت پر سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک عدنان نے مشتعل ہجوم سے سری لنکن منیجر کو بچانے کے لیے انتہائی عملی کوشش کی اور ہجوم کے سامنے اپنی زندگی خطرے میں ڈالی، اس کوشش پر ہم انہیں تمغہ شجاعت سے نوازیں گے۔ ذرائع کے مطابق عدنان ملک نے نہ طرف پاکستان کا سر بلند کیا بلکہ شیعہ مسلمانوں کا سر بھی بلند کرکے ثابت کردیا کہ مکتب حضرت امام حسین (ع) کے سپاہی ظلم کے خلاف اور مظلوم کو بچانے کے لئے اپنی جان کی بازی لگانے کے لئے آمادہ ہیں۔

News Code 1909060

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha