پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال پر یورپی یونین کا اظہار تشویش

یورپی یونین نے اپنے ایک بیان میں پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین نے اپنے ایک بیان میں پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیاہے۔ یورپی یونین کے مطابق پاکستان میں حالیہ مذہبی انتہاپسندی اور عدم برداشت پر تشویش لاحق ہے۔

رپورٹس میں یورپی یونین نے پاکستان میں آزادی اظہار اور آزادی صحافت پر پابندیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یورپی یونین نے مزید کہاکہ جبری گمشدگیاں، تشدد اور انصاف کے حصول میں رکاوٹیں ناقابلِ قبول ہیں، بتایا جائے کہ حکومت پاکستان نے نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کیا کیا؟ ۔ پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں دو روز قبل سری لنکن منیجر کو توہین مذہب کے جرم میں ایک ہجوم نے آگ میں زندہ جلا دیا تھا۔ جس پر پاکستان کے وزير اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ یہ دن پاکستانی تاریخ کا شرمناک دن ہے۔

News Code 1909048

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =