مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی جاسوسی فرم NSO گروپ نے اسپائی ویئر کا استعمال کرتے ہوئے امریکی وزارت خارجہ کے کم از کم 9 حکام کے فون ہیک کرلئے ہیں۔
رائٹرز نے یہ انکشاف جمعرات کو کیا تھا تاہم اس کی تصدیق آج امریکی نشریاتی ادارے واشنگٹن پوسٹ نے بھی کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اصل میں 11 امریکی حکام کے ایپل آئی فونز کو ہیک کیا گیا تھا.
واضح رہے کہ اسرائیلی فرم نے اس سال کے شروع میں اس وقت عالمی سطح پر غم و غصے کو جنم دیا جب بین الاقوامی میڈیا آؤٹ لیٹس کی ایک تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ اس کے اسپائی ویئر کو سیکیورٹی فورسز اور آمرانہ حکومتیں کئی ممالک میں صحافیوں اور کارکنوں کے خلاف استعمال کرتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ