سری لنکن منیجر کو زندہ جلانا پاکستان کے لیے شرمناک دن ہے

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں سری لنکن منیجر کو زندہ جلانا پاکستان کے لیے شرمناک دن ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں سری لنکن منیجر کو زندہ جلانا پاکستان کے لیے شرمناک دن ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ یہ واقعہ پاکستان کے لیے شرم ناک دن ہے، ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سیالکوٹ فیکٹری پر حملہ کرکے سری لنکن منیجر کو زندہ جلانا پاکستان کے لیے شرمناک دن ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں خود اس کیس کی تحقیقات کی نگرانی کر رہا ہوں، اس میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاریاں جاری ہیں، تمام ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

واضح رہے کہ کل سیالکوٹ کی ایک نجی فیکٹری میں ہجوم نے تشدد کرکے سری لنکن مینیجر کو موت کے گھاٹ اتار دیا بعد ازاں سڑک بلاک کرکے اس کی لاش کو نذر آتش کردیا۔

News Code 1909038

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha