مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں ویانا مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ویانا مذاکرات میں حسن نیت اور سنجیدگی کے ساتھ حاضر ہوا ہے اگر مغربی ممالک نے بھی حسن نیت کا ثبوت دیا تو ویانا میں اچھا معاہدہ ہوسکتا ہے۔
امیر عبداللہیان نے کہا کہ ویانا میں ایرانی مذاکرات کار مذاکرات کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور میں روزانہ ایران کے اعلی مذاکرات کے ساتھ رابطے میں ہوں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی وفد ویانا میں سنجیدگی ، متانت اور منطق کے ساتھ مذاکرات کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ مذاکرات میں ایران کی پہلی ترجیح مشترکہ ایٹمی معاہدے کے مطابق ظالمانہ پابندیوں کا خاتمہ ہے۔
آپ کا تبصرہ