کراچي مسلح افراد کی فائرنگ سے سندھ بارکونسل  کے سکریٹری ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سندھ بارکونسل کے سکریٹری عرفان علی کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سندھ بارکونسل کے سکریٹری عرفان علی کو ہلاک کردیا ہے۔ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع پر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ عرفان علی کے نام سے کی گئی۔ مقتول عرفان علی پیشے کے لحاظ سے وکیل اور سندھ بارکونسل میں سیکریٹری تھا۔ مقتول عرفان بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس گھر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ملزموں نے اسے قتل کیا۔ مقتول کو چہرے پر بہت قریب سے 3 گولیاں ماری گئیں۔ پولیس کو جائے وقوع سے 30 بور پستول کے 3 خول ملے ہیں۔موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا ،واقعہ ابتدائی طور ٹارگٹ کلنگ یا ذاتی دشمنی کا لگتا ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا جسکانی نے بتایا کہ گاڑی میں مقتول عرفان علی کے ہمراہ ان کا بھتیجا بھی موجود تھا جو معجزانہ طور پرمحفوظ رہا۔

News Code 1909011

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =