مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیرمیڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیرانتظام کشمیرمیں بھارتی فورسزنے فوجی آپریشن کے دوران فائرنگ سے مزید2 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے پلوامہ میں فوجی آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا ہے بھارتی فوج کی جانب سے پلوامہ کا محاصرہ جاری ہے سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے متعدد افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ پلوامہ اورقریبی علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔ بھارتی فورسز نے لوگوں کوگھروں سے باہرنہ نکلنے کا حکم دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ