ایرانی پارلیمنٹ میں حکومت اور پارلیمنٹ کے نمائندوں کا  مشترکہ اجلاس

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں ایرانی حکومت کے اراکین اور پارلیمنٹ کے نمائندوں کے مشترکہ اجلاس کا آغاز ہوگيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں ایرانی حکومت کے اراکین  اور پارلیمنٹ کے نمائندوں کے مشترکہ اجلاس کا آغاز ہوگيا ہے۔ اس اجلاس میں صدر سید ابراہیم رئیسی ، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزراء اور پارلیمنٹ کے نمائندے موجود ہیں۔ ایرانی حکومت اور پارلیمنٹ کا صبح سات بجے سے خصوصی اجلاس تھا ۔ اس اجلاس سے نائب صدر محمد مخبر، بجٹ اور منصوبہ بندی کے سربراہ مسعود کاظمی ، تیل کے وزیر جواد اوجی اور بعض دیگر ارکان نے خطاب کیا ۔ مشترکہ خصوصی اجلاس 9 بجے سے عام کردیا گیا ہے۔

News Code 1909008

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha