مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو حکم دیا ہے کہ کوئی بھی وزیر ملک سے باہر نہ جائے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کےاجلاس کے دوران وزیراعظم نے وزراء کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق دوران اجلاس عمران خان نے اپنی کابینہ کے ارکان کو حکم دیا کہ کوئی وزیر ملک سے باہر نہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، اگلے 3، 4 ماہ معاشی معاملات کےلیے اہم ہیں، وزراء اپنی اپنی وزارتوں میں رہیں۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو حکم دیا ہے کہ کوئی بھی وزیر ملک سے باہر نہ جائے۔
News Code 1909005
آپ کا تبصرہ