مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے آسٹریلیا اورگوام میں فوجی اڈے بنانے کا اعلان کیا ہے۔ پینٹاگون کے سینئرافسرنے کہا ہے کہ آسٹریلیا اورگوام میں فوجی اڈے بنانے کا مقصد امریکی فوجیوں کوچین کے خطرے سے نمٹنے کے لئے تیارکرنا ہے۔خطے میں فوجی سرگرمیاں بڑھانے کے لئے دیگرممالک سے پارٹنرشپ بھی کی جائے گی۔
پینٹاگون کے افسرکا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں فوجی اڈے پر امریکی جنگی اوربمبارطیارے تعینات کئے جائیں گے اورزمینی دستوں کی ٹریننگ بھی کی جائے گی۔
آپ کا تبصرہ