افغان طالبان کی سابق سرکاری حکام اور سیاستدانوں کو ملک میں واپسی کی پیشکش

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے سابق سرکاری حکام اور سیاستدانوں کو ملک میں واپسی کی پیشکش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے سابق سرکاری حکام اور سیاستدانوں کو ملک میں واپسی کی پیشکش کی ہے۔ کابل سے جاری بیان میں نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس ستانکزئی نے کہا ہے کہ سابق سرکاری حکام اور سیاستدانوں ملک میں واپس آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق افغان حکام کو افغانستان میں شہریوں کے طور پر رہنے کا حق حاصل ہے۔

افغان عبوری نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سابق افغان حکام واپس آکر بطور افغان شہری زندگی گزارنے کا حق رکھتے ہیں۔

News Code 1908991

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =