ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ازبکستان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ترکمنستان میں اقتصادی تعاون تنظیم اکو کے سربراہی اجلاس کے ضمن ميں ازبکستان کے صدر سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ازبکستان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ترکمنستان میں اقتصادی تعاون تنظیم اکو کے پندرہویں سربراہی اجلاس کے ضمن ميں ازبکستان کے صدر شوکت میر ضیایف سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی صدر نے اس ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ازبکستان کو مدد اور تعاون  فراہم کرنے کی یقینی دہانی بھی کرائی۔ ایرانی صدر نے اس سے قبل ترکمنستان ، پاکستان، تاجیکستان ، آذربائیجان کے صدور سے ملاقات اور گفتگو کی ۔ واضح رہے کہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی ایک اعلی وفد کے ہمراہ ترکمنستان میں اقتصادی تعاون تنظیم اکو کے پندرہویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے کل رات عشق آباد پہنچے، ترکمنستان کے صدر قربان قلی بردی محمد اوف نے ان کا والہانہ استقبال کیا ۔  ایرانی صدر نے آج اقتصادی تعاون تنظيم اکو کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس تنظیم کو عالمی سطح پر مضبوط اور مستحکم بنانے پر تاکید کی۔

News Code 1908984

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =