مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ترکمنستان میں اقتصادی تعاون تنظیم اکو کے پندرہویں سربراہی اجلاس کے ضمن ميں اس تنظیم کے سکریٹری جنرل خسرو ناظری سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں اکو تنظیم کی پیشرفت و ترقی، دو طرفہ تعاون ، علاقائي اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔ واضح رہے کہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی ایک اعلی وفد کے ہمراہ ترکمنستان میں اقتصادی تعاون تنظیم اکو کے پندرہویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے کل رات عشق آباد پہنچے، ترکمنستان کے صدر قربان قلی بردی محمد اوف نے ان کا والہانہ استقبال کیا ۔ ایرانی صدر نے آج اقتصادی تعاون تنظيم اکو کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس تنظیم کو عالمی سطح پر مضبوط اور مستحکم بنانے پر تاکید کی۔ علاقائی اقتصادی تنظیم اکو میں ایران ، پاکستان ، ترکی ، افغانستان، آذربائیجان، قزاقستان، قرقیزستان، تاجیکستان، ترکمنستان اور ازبکستان شامل ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ترکمنستان میں اقتصادی تعاون تنظیم اکو کے پندرہویں سربراہی اجلاس کے ضمن ميں اس تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات اور گفتگو کی۔
News Code 1908982
آپ کا تبصرہ