سوڈان اور ایتھوپیا کی سرحد پر فوجی جھڑپ/ سوڈان کے 6 فوجی ہلاک

سوڈان اور ایتھوپیا کی متنازع سرحد پر دونوں ممالک کی افواج کے درمیان مسلح جھڑپ میں سوڈان کے 6 فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  سوڈان اور ایتھوپیا کی متنازع سرحد الفشاقہ میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان مسلح جھڑپ میں سوڈان کے 6 فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سوڈانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایتھوپیا کی فوج نے مقامی ملیشیا کے ہمراہ فصلوں کی حفاظت پر مامور سوڈانی فوج کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

ترجمان نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ ایتھوپیائی فوج کی فائرنگ سے ہمارے 6 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ فصلیں تباہ ہوگئیں۔

سوڈانی فوج کے ترجمان کے مطابق ایتھوپیا کی فوج نے یہ حملہ کسانوں کو ڈرانے اور فصل کی کٹائی کے موسم کو خراب کرنے کے لیے کیا۔ جوابی کارروائی میں ایتھوپیا کی افواج کا بھی جانی نقصان ہوا۔ ایتھوپیا کی جانب سے سوڈان کے اس الزام کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

News Code 1908981

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 2 =