مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکراتکار اور نائب وزير خارجہ علی باقری کنی اعلی وفد کے ہمراہ ویانا پہنچ گئے ہیں۔
علی باقری کنی 29 نومبر بروز پیر ویانا میں چین، روس ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے نمائندوں سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے بارے میں مذاکرات کریں گے۔ ان مذاکرات میں ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کو ہٹانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائےگا۔
آپ کا تبصرہ