مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پر چین ، روس اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی ورچوئل گفتگو میں افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال اور منشیات کی اسمگلنگ کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہارکیا گیا۔ تینوں ممالک کے وزراء خارجہ نے مشترکہ اعلامیے میں افغانستان کو فوری اور بغیر کسی رکاوٹ انسانی امداد فراہم کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ مشترکہ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ افغانستان سے منشیات کی غیرقانونی اسمگلنگ، علاقائی سلامتی اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے۔
تینوں ممالک کے وزراء خارجہ نے افغانستان میں پائدار امن و صلح کے قیام کے سلسلے میں طالبان پر جامع اور ہمہ گیر حکومت کی تشکیل کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ