مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیرمیڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز نے سرینگر میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید تین افراد کو ہلاک کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی فورسزنے سرینگر میں تین افراد کو جعلی مقابلے میں ہلاک کیا ہے۔ سرینگراوردیگرعلاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔
بھارتی فورسزکے ہاتھوں سرینگر میں تین افراد کے جعلی مقابلوں میں قتل کیخلاف وادی میں آج مکمل ہڑتال ہے۔
دکانیں،کاروباری مراکزاورٹرانسپورٹ بند ہیں۔ بھارتی فورسزنے کشمیریوں کواحتجاجی ریلیاں نکالنے سے روکنے کے لئے سڑکوں پررکاوٹیں کھڑی کردی ہیں۔
آپ کا تبصرہ