امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے دوبارہ شروع ہوں گے

افغانستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے دوبارہ شروع ہوں گے۔ قطر مذاکرات کی میزبانی کرےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے دوبارہ شروع ہوں گے۔ قطر مذاکرات کی میزبانی کرےگا۔ ادھر امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اعلان کیا ہے کہ طالبان سے اگلے ہفتے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات ہوں گے۔ امریکی وفد کی قیادت افغانستان کے لیے امریکہ کے نمائندہ خصوصی ٹام ویسٹ کریں گے۔ ادھر طالبان کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ میں افغانستان کے منجمد 10 ارب ڈالر کو آزاد کرانے کے بارے میں امریکہ سے بات چیت کریں گے۔

News Code 1908941

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha