پشاور میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

پاکستان کے شہر پشاورمیں پولیس اور مسلح دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاورمیں پولیس اور مسلح دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پشاورکے علاقے حیات آباد میں دہشت گردوں کی موجودگی پرگزشتہ رات پولیس نے آپریشن کیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی ریاض خان اورکانسٹیبل جعفرجاں بحق ہوگئے۔دومشتبہ ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا۔ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

News Code 1908936

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =