مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ زیاد النخالہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں شہید "ابو شخیدم" کی شہادت پسندانہ کارروائی مزاحمتی تاریخ کا ایک اہم موڑ ہے ۔ زیاد النخالہ نے کہا کہ شہید ابو شخیدم نے جہاد اور مزاحمت کی راہ میں اہم کارنامہ انجام دیا ہے انھوں نے فلسطینی عوام اور بیت المقدس کے دفاع میں اپنی شجاعت اور بہادری کے جوہر دکھائے ہیں اور ہمیں ان کے اس بہادرانہ اقدام پر فخر ہے۔ زیاد النخالہ نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین کا دفاع ہمارا حق ہے اور ہم اپنے وطن عزیز کو صہیونیوں کے غاصبانہ قبضہ سے آزاد کرانے کے سلسلے میں مسلح جد وجہد جاری رکھیں گے۔
فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں شہید "ابو شخیدم" کی شہادت پسندانہ کارروائی مزاحمتی تاریخ کا ایک اہم موڑ ہے ۔
News ID 1908929
آپ کا تبصرہ