پاکستانی وزارت خارجہ نے بھارتی وزیر دفاع کے دھمکی آمیز بیان کو مسترد کردیا

پاکستانی وزارت خارجہ نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے دھمکی آمیز اور اشتعال انگیز بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے دھمکی آمیز اور اشتعال انگیز بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ بھارتی رہنما پاکستان کے خلاف جھوٹے پراپیگنڈے میں مصروف رہتے ہیں، بھارت عالمی برادری کی توجہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قانون کی وسیع پیمانے پر ہونے والی خلاف ورزیوں سے ہٹانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فروری 2019ء میں بھارتی مہم جوئی کو ناکام بنانے میں پوری دنیا پاکستان کی صلاحیت اور عزم کی گواہ تھی، یہ ایک مستند حقیقت ہے کہ بھارتی فوج  کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ان جرائم میں ماورائے عدالت قتل، حراست میں ہلاکتیں، تشدد، معصوم بچوں سمیت لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پراستعمال کرنا اور گھروں کو مسمار کرکے سزا دینا شامل ہیں، عالمی برادری کے سامنے ڈوزیئر میں کشمیر میں بھارتی  افواج کے کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزیوں اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، پاکستان ذمہ داری سے کام کرتا رہے گا، پاکستان خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے تمام کوششوں میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر دفاع نے کہا تھا کہ اگر پاکستان دہشت گردی کو نہیں روکے گا تو بھارت پاکستان سرجیکل اسٹرائیک کا حق رکھتا ہے۔

News Code 1908914

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =