یمنی فورسز کا سعودی عرب کے اندر 14 ڈرونز کے ذریعہ بڑا حملہ/ حملے کا جواب حملے سے دیا جائےگا

یمنی فوج کے ترجمان نے یمن پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے اندر 14 ڈرونز کے ذریعہ بہت بڑے حملے کی خـبردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سعودی اور اماراتی دشمنوں کو حملے کا جواب حملے سے دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع  نے سعودی عرب کی یمن پر بربریت اور جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے اندر 14 ڈرونز کے ذریعہ بہت بڑے حملے کی خـبردی ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کے جواب میں یمنی فورسز نے سعودی عرب کے اندر ڈرونز طیاروں کے ذریعہ بڑی کارروائی کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یمنی فوج کی 8 نامی دفاعی کارروائی کے دوران 4 ڈرونز کے ذریعہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ملک خالد فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا جبکہ ابہاء کے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر ایک اہم فوجی ٹھکانے کو تین ڈرونز کے ذریعہ تباہ کردیا گیا۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ابہاء ، جیزان، نجران کے علاقوں ميں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں کو 5 ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گيا۔

یحیی سریع نے کہا کہ جدہ میں ملک عبداللہ ايئر پورٹ اور سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو کو بھی 4 ڈرونز کے ذریعہ نشانہ بنایا گيا۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فوج کی 8 دفاعی نامی  کارروائی میں صماد 3، صماد 2 اور قاصف کے 2 ڈرونز نے حصہ لیا۔ یحیی سریع نے واضح  کہا کہ ہم سعودی اور اماراتی دشمنوں کو حملے کا جواب حملے سے دیں گے۔

News Code 1908901

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 4 =