20 نومبر، 2021، 2:55 PM

ہالینڈ میں مظاہرین پر پولیس نے گولیاں چلادیں/ متعدد افراد زخمی

ہالینڈ میں مظاہرین پر پولیس نے گولیاں چلادیں/ متعدد افراد زخمی

ہالینڈ کے شہر روٹرڈم میں کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے گولیاں چلادیں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہالینڈ کے شہر روٹرڈم میں کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے گولیاں چلادیں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کئی عرصے سے جاری کورونا پابندیوں سے تنگ آکر ہالینڈ کی عوام نے سڑکوں کا رخ کیا تاہم مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے فائرنگ کردی۔

مظاہرین نے سڑکوں پر جلاؤ گھیراؤ کیا اور فائر کریکر بھی استعمال کیے جب کہ پولیس کی فائرنگ سے کئی افراد زخمی ہوگئے اور ہجوم میں بھگدڑ مچنے سے بھی متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ہالینڈز کی حکومت کورونا وائرس کی نئی لہر پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے، جمعہ کو ملک میں 21 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

News ID 1908898

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha