ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیاں مایوس کن اور ناجائز ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیاں سابق صدر ٹرمپ کی ناکام اور شکست خوردہ پالیسی اور مایوس اقدامات کا تسلسل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابقاسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ایران کے چھ افراد اور ایک ادارے کے خلاف نئی امریکی پابندیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیاں سابق صدر ٹرمپ کی ناکام اور شکست خوردہ پالیسی اور مایوس اقدامات کا تسلسل ہیں۔

خطیب زادہ نے کہا کہ امریکہ طویل عرصہ سے دوسرے ممالک کے امور میں مداخلت جاری رکھے ہوئے ہے اور امریکی حکومت اندرونی سطح پر اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے اور امریکی عوام کو فریب دینے کے لئے ایسے بے بنیاد اقدامات انجام دے رہی ہے۔

News Code 1908883

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha