کابل میں افغان طالبان کی کارروائی کے نتیجے 3 داعش دہشت گرد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان طالبان نے داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے،جس کے نتیجے میں 3 داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ داعش نے کل کابل میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسپوٹنک نے باخبر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان طالبان نے داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے،جس کے نتیجے میں 3 داعش دہشت گرد ہلاک گئے ہیں۔ داعش نے کل کابل میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق طالبان نے افغانستان کے شمال میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے علاقہ کا محاصرہ کرلیا ہے ۔ داعش دہشت گردوں نے کل کابل کے مغرب میں واقع علاقہ دشت برچی میں بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ داعش دہشت گردوں نے اس حملے میں مسافر وین کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔ یہ دھماکہ شیعہ نشین علاقہ میں کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق داعش دہشت گرد افغانستان میں امریکہ کی نیابتی جنگ لڑ رہے ہیں اور افغانستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے مساجد ، سکیورٹی فورسز ، بے گناہ افراد اور طالبان فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

News Code 1908878

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =