مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع کلگام میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 5 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔ بھارتی فوج نے کلگام اورقریبی علاقوں کی ناکہ بندی کرکے لوگوں کوگھروں میں محصورکردیا۔موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔ بھارتی فوج نے گذشتہ 2روزمیں 9 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ایک روزقبل بھارتی فورسزنے فائرنگ سے حیدرہ پورہ میں 4 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔
آپ کا تبصرہ