مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں شدید طوفانی بارشوں کے بعد بچھوؤں کے کاٹنے سے اب تک 3 افراد ہلاک جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ گزشتہ ہفتے کی شدید بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے بچھوؤں کو ان کے بلوں سے نکال کر دوردراز علاقوں تک پہنچادیا ہے۔ حکومت نے طبی مراکز میں بچھو اینٹی وینم کی بڑی خوراکیں پہنچائی ہیں جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ مصری انتظامیہ نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بیابان، سبزے اور درختوں کے قریب نہ جائیں اور گھروں تک محدود رہیں۔

مصر میں شدید طوفانی بارشوں کے بعد بچھوؤں کے کاٹنے سے اب تک 3 افراد ہلاک جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
News Code 1908864
آپ کا تبصرہ