ایرانی حکام کو عوام کے ساتھ رہ کر  ان کی مشکلات کو حل کرنا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایرانی عوام نے ہمیشہ دشمنوں کا مقابلہ کرنے میں استقامت کا مظاہرہ کیا ہے ایرانی حکام کو عوام کے ساتھ رہنا اور ان کی مشکلات کو دور کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایرانی عوام نے ہمیشہ دشمنوں کا مقابلہ کرنے میں استقامت کا مظاہرہ کیا ہے ایرانی حکام کو عوام کے ساتھ رہنا اور ان کی مشکلات کو دورکرنے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ایرانی اسپیکر نے سوسنگرد کی آزادی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں عوام نے شجاعت اور بہادری کا ثبوت دیا اور سوسنگرد کے لوگوں نے  بعثی ٹینکوں کا شجاعت اور بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا ۔ محمد باقر قالیباف نے کہا کہ میں سوسنگرد کی ازادی کی مناسبت سے خطے کے عوام اور شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ قالبیاف نے کہا کہ ایرانی قوم کے ایثار اور قربانی کے نتیجے میں ہم آج پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں ۔ آج ہمیں عوام کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے، عوام کے ساتھ رہنا چاہیے اور ان کی مشکلات کو دور کرنے کے سلسلے میں اقدام کرنا چاہیے۔

News Code 1908862

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =