کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے چار افراد کوحیدرپورہ کے علاقے میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ۔ بھارتی فورسزنے علاقے کی ناکہ بندی کرکےموبائل اورانٹرنیٹ سروس بند کردی۔

حیدرپورہ اورقریبی علاقوں میں بھارتی فورسزکا سرچ آپریشن جاری ہے۔گھرگھرتلاشی کے دوران متعددنوجوانوں کوگرفتارکرلیا گیا۔

 کشمیرمیں بھارتی فورسزنے گزشتہ ماہ بیس افراد کو ہلاک  کیا جبکہ چھ گھروں کو تباہ کردیا ۔  بھارتی فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کو تعلق علیحدگی پسند تنظیم سے ہے۔

News Code 1908854

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =