مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
اطلاعات کے مطابق کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے اہلکار نے کم ہمتی اور ذہنی تناؤ کے باعث اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
بھارتی فوج کا اہلکار دیپک سنگھ کشمیر کے ضلع راجوری میں تعینات تھا جہاں اس نے اے کے 47 سے خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کرلیا، واقعہ کے بعد لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی جاری ہے اور اہلکار کی خودکشی سے متعلق تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ