برطانیہ میں اسپتال کے باہر کار بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی

برطانیہ میں لیور پول ویمن اسپتال کے مرکزی دروازے کے سامنے ایک کار میں ہونے والے زور دار دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں لیور پول ویمن اسپتال کے مرکزی دروازے کے سامنے ایک کار میں ہونے والے زور دار دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں لیور پول ویمن اسپتال کے دروازے پر کار میں زور دار دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ یہ کار پرائیوٹ ٹیکسی تھی جس میں ایک شخص اسپتال آیا تھا۔

دھماکے میں کار کی پچھلی نشست پر بیٹھا شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ ڈرائیور کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔پولیس نے ابتدائی تفتیش کی بنیاد پر کار دھماکے کے الزام میں تین ملزمان کو حراست میں لیا ہے جن کی عمریں 29 سے 21 سال کے درمیان ہیں۔ گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

News Code 1908846

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha