پاکستان اور امریکہ کے تعلقات نچلی ترین سطح پرپہنچ گئے ہیں

پاکستان کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات نچلی ترین سطح پرپہنچ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات نچلی ترین سطح پرپہنچ ہیں۔ حال ہی میں ہونے والے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کوبریفنگ کے دوران بتایا کہ اگر پاکستان مکمل طور پر چین کے کیمپ میں شامل ہوتا ہے تو اسے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے غصے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس لیے پاکستان کو امریکہ اور چین سے تعلقات میں توازن برقرار رکھنا پڑے گا۔

ایک رکن پارلیمنٹ نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کمیٹی کو ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اس وقت امریکہ کے ساتھ تعلقات نچلی ترین سطح پر ہیں اور امریکہ اور چین کے ساتھ تعلقات میں توازن قائم کرنیکی کوششیں کامیاب ہوتی دکھائی نہیں دے رہیں، افغانستان سے انخلاء کے بعد امریکہ کے ساتھ تعلقات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

پارلیمنٹ کو بتایا گیا کہ اگرچہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست اور اتحادی ہے تاہم  آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف کی کنجی امریکہ کے ہاتھ میں ہے اور وہ اس کے ذریعہ پاکستان کیلئے مشکلات پیدا کر سکتا ہے اس کے علاوہ وہ پاکستان کی  برآمدات پر پابندیاں بھی لگوا سکتا ہے۔

News Code 1908842

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha