لندن کے علاقے برینٹ فورڈ میں چاقو کے حملے میں 20 سالہ جوان ہلاک

برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے علاقے برینٹ فورڈ میں چاقو کے حملوں میں 20 سالہ نوجوان ہلاک اور معمرخاتون زخمی ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے علاقے برینٹ فورڈ میں چاقو کے حملوں میں 20 سالہ نوجوان ہلاک اور معمرخاتون زخمی ہوگئی ہیں۔ میٹ پولیس کے مطابق ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چاقو زنی کے واقعات رات 8 بجے کے قریب پیش آئے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چاقو حملے میں زخمی 80 سالہ خاتون اسپتال میں داخل ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جبکہ مقتول نوجوان کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہے۔ میٹ پولیس کے مطابق حملے کے دہشت گردی سے تعلق کے شواہد نہیں ملے، تاہم ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

News Code 1908832

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =