آسٹریلیا نے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی میں ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دبئی میں ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ دبئی میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز نے پہلے اوور میں محتاط انداز اپنایا اور بابر اعظم نے اسٹارک کو باؤنڈری لگا کر کھاتا کھولا اور پھر اگلے اوور میں جوز ہیزل وُڈ کو بھی چوکا لگایا۔ آسٹریلیا نے میچ میں 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو نیوزی لینڈ سے ہو گا۔

News Code 1908813

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =