بھارتی فورسز نے کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 افراد کو ہلاک کردیا

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیر کے ضلع کلگام اور سرینگر میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 افراد کو ہلاک کردیا جس کے بعد کل سے اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

بھارتی فوج کے اہلکاروں نے  ضلع کلگام میں آج صبح گھر گھر تلاشی کے دوران اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جب کہ سرینگر میں پولیس مقابلے میں ایک اور شخص کو ہلاک کردیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر اور دیگر علاقوں میں ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن جاری ہے، علاقے میں کسی بھی احتجاج سے بچنے کے لیے انٹرنیٹ اور موبائل سروس کو بند کردیا گیا ہے۔

News Code 1908811

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =