بھارت اور سری لنکا میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک

بھارت اور سری لنکا میں ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت اور سری لنکا میں ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سری لنکا میں بارشوں سے 25 افراد ہلاک ہوئے جب کہ لینڈسلائیڈنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے، بھارتی ریاست تامل ناڈو میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

شدید بارشوں کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ تامل ناڈو میں اسکول اور کالجز سمیت ٹرین سروس کو بند کردیا گیا ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق متاثرہ علاقوں میں مزید درمیانی اور ہلکے درجے کی بارشوں کو امکان ہے جس کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے ۔

News Code 1908802

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =