مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوجیوں نے العیساویہ سٹی پر حملہ کردیا جبکہ فلسطینی جوانوں کی طرف سے صہیونی فوجیوں کا مقابلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے آج صبح مقبوضہ فلسطین کے علاقہ العیساویہ میں وحشیانہ حملہ کردیا جبکہ فلسطینی جوانوں نے اسرائيل کے وحشیانہ حملے کا بھر پور مقابلہ کیا ، عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے اس حملے میں آنسو گیس اور صوتی گولیوں کا استعمال کیا۔

مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوجیوں نے العیساویہ سٹی پر حملہ کردیا جبکہ فلسطینی جوانوں کی طرف سے صہیونیوں کا مقابلہ جاری ہے۔
News Code 1908801
آپ کا تبصرہ