پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل آج کھیلا جائےگا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل آج بروز جمعرات 11 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل آج بروز جمعرات 11 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل  میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 7 بجے شروع ہوگا،میچ کا ٹاس ساڑھے چھ بجے ہوگا۔سیمی فائنل میچ دبئی میں کھیلا جائے گا پاکستان اس ورلڈکپ میں اپنے دو میچز اسی گراؤنڈ میں کھیل چکا ہے۔ ادھر نیوزی لینڈ پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکا ہے ۔

News Code 1908800

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 7 =