مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیاننے جرمن وزیر خارجہ ہایکو ماس کے ساتھ ٹیلیفون پرگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر موجودہ صورتحال کو جنم دیا جبکہ تین یورپی ممالک نے بھی اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا۔
جرمن وزیر خارجہ ہایکو ماس نے ایرانی وزیر خارجہ کی احوال پرسی کرتے ہوئے ان کی صحتیابی کی تمنا کا اظہار کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں دونوں ممالک کے دیرینہ اور تاریخی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی کی کمپنیاں ایران میں سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کے سلسلے میں دلچسپی رکھتی ہیں اور ہمیں باہمی تعاون میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔ دونوں رہنماؤں نے ویانا میں ہونے والے مذاکرات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس سلسلے میں کہا کہ موجودہ صورتحال کا اصلی ذمہ دار امریکہ ہے جس نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر اپنی بدعہدی کا ثبوت دیا اور تین یورپی ممالک نے بھی اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف تمام پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے ورنہ مذاکرات کا کوئي فائدہ نہیں ہوگا۔
آپ کا تبصرہ