برطانیہ کو ایران کا قرضہ فوری طور پر ادا کرنا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں زوردیا ہے کہ برطانیہ کو ایران کا پرانا قرضہ فوری طور پر ادا کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے برطانوی وزیر خارجہ لیز ٹراس  کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں زوردیا ہے کہ برطانیہ کو ایران کا پرانا قرضہ فوری طور پر ادا کرنا چاہیے۔ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے دوطرفہ تعلقات علاقائي امور اور عالمی مسائل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں بھی اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا جبکہ برطانیہ کو ایران کا قرضہ فوری طور پر ادا کرنا چاہیے۔

News Code 1908774

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha