بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 21 افراد ہلاک

بھارتی ریاست بہار میں زہریلی شراب پینے سے 21 افراد ہلاک جب کہ متعدد کی بینائی چلی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  بھارتی ریاست بہار میں زہریلی شراب پینے سے 21 افراد ہلاک جب کہ متعدد کی بینائی چلی گئی۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے دو مختلف علاقوں میں زہریلی شراب پینے کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 21 ہوگئی ہے جب کہ متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی ہے جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

اسپتال کے ترجمان کے مطابق زہریلی شراب پینے والوں میں سے چند کی آنکھیں جزوی طور پر خراب اور 5 افراد کی بینائی چلی گئی ہے۔

بہار کے وزیر برائے ایکسائز سنیل کمار کا کہنا تھا کہ چمپارن کے علاقے میں زہریلی شراب پینے سے 10 اموات ہوئی ہیں جبکہ گوپال گنج میں اموات کی تعداد 11 ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر کا تعلق دلت برادری سے ہے۔

News Code 1908764

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =