آسٹریلیا کا ویسٹ اندیز کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیزکے درمیان میچ کا آغاز ہوگیا ہے، آسٹریلیا نےٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیزکے درمیان میچ کا آغاز ہوگیا ہے، آسٹریلیا نےٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں آج 2 میچز ہورہے ہیں، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج کے پہلے میچ کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ دوسرا میچ رات 7 بجے انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان شارجہ کے میدان میں ہو گا۔

واضح رہے کہ گروپ ون میں آج آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا گراؤنڈ میں تو مقابلہ نہیں تاہم دونوں ٹیموں میں سے ایک کے سیمی فائنل میں جانے کا انحصار آج ہونے والے میچز پر ہے۔

اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر گروپ ون میں انگلینڈ پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ جبکہ اس گروپ میں شامل سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں۔

News Code 1908752

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =