جرمنی میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافہ

جرمنی میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں ریکارڈ حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےغیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں ریکارڈ حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جرمنی میں کورونا وائرس کیسز کی یومیہ تعداد میں ریکارڈ حد تک اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے، اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 37 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 150 سے زائد افراد انتقال کرگئے۔

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے قائم جرمن ادارے کا کہنا ہے کہ ملک کو کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا سامنا ہے تاہم حالیہ صورتحال کے دوران ایک دن میں کورونا کے اتنی تعداد میں کیسز کا سامنے آنا پریشان کن ہے، کورونا وائرس کے آغاز کے بعد سے وائرس سے متاثرہ افراد کی اتنی بڑی تعداد پہلی بار سامنے آئی ہے۔

News Code 1908749

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 3 =